چندی گڑھ:پنجاب میں نائٹ کرفیو:وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کردیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔ منگل کو ہوئی ایک میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ یکم مارچ سے انڈور فنکشنز کے دوران زیادہ سے زیادہ 100 اور آؤٹ ڈور میں 200 مہمان تک حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک دن میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 30 ہزار کرنے کی ہدایت بھی وزیراعلی نے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف اضلاع کے ڈی سی کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ضرورت کے مطابق نائٹ کرفیو نافذ کرسکتے ہیں ۔ خاص طور پر ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ریستوراں ، میرج پیلس پر خصوصی نگاہ رکھی جائے ۔

 

 

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ سنیما ہال میں رش کے حوالے سے یکم مارچ کو فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے نجی دفاتر اور ریستوراں میں عملے کے کورونا ٹیسٹ کو ڈسپلے کرنے کی بھی ہدایت دیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک کورونا مثبت مریض کے ساتھ رابطے میں کم از کم 15 افراد کو شامل کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ وہ ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

Shares: