نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیر اعظم کھلی عالمی معیشت میں رابطے کے عنوان سے منعقد فورم سے خطاب کریں گے۔
0
99
Anwar Ul Haq Kakar

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے جبکہ چینی صدر نے نگراں وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی اور اب دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق دورہ چین کے دوران وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے جائیں گے ، وزیر اعظم 18 اکتوبر کو ایک کھلی عالمی معیشت میں رابطے کے عنوان سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔

جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدر شی جن پنگ اور سینئر چینی رہنماؤں کے علاوہ فورم میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم چین میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے سرکردہ چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے استثنیٰ کی بنیاد پر عدالت سے مقدمہ اخراج کی استدعا کردی
زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج
ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار ہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات میں کبھی اتار چڑھاؤ نہیں آیا اور انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین تعلقات کی خوبصورت تاریخ ہے، بیلٹ اور روڈ منصوبہ خوشحالی کا راستہ ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم جلد چین کا دورہ کریں گے، جس میں سی پیک کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

Leave a reply