پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے

نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے،جس کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہو رہے ہیں، نگران حکومت نے جانے سے قبل پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں اب بجلی کے نرخ بڑھا دیئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی اتنی ہو چکی، حکومت کیا چاہتی ہے، آئے روز چیزیں مہنگی کی جا رہی ہیں، حکومت نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے،بجلی اور پٹرول کے نرخ کم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے،

Shares: