بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج

گران مشیر اور سابق وزیر کے محافظوں نے ڈاکٹروں اور سکیورٹی گارڈزپر اسلحہ تانا تھا
0
42
عمیر محمد حسنی Umair Muhammad Hassani

سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والے بلوچستان کے نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ کہ جمعرات کے روز نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی مسلح محافظوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک لیویز اہلکار کی عیادت کے لئے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے تھے.

خیال رہے کہ وہاں پہنچنے پر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ آئی سی یو جانے سے روکا جس پر نوجوان مشیر آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا جبکہ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، امن خراب کرنے ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

تاہم مقدمے کے متن کے مطابق نگران مشیراور سابق وزیر کے محافظوں نے ڈاکٹروں اور سکیورٹی گارڈزپر اسلحہ تانا، ہاتھاپائی کی اور سکیورٹی گارڑز کو زدوکوب کیا جبکہ کالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جبکہ دوسری جانب واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ڈاکٹر تنظیموں نے سرکاری ہسپتالوں سے بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے خارج کیا جائے۔

Leave a reply