کون بنے گا نگران وزیراعظم، اس حوالہ سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، پانچ نام کون سے ہیں وہ نہیں بتائے البتہ یہ کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے سیاستدان کو ہی منتخب کیا جائے گا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت پی پی اور ن لیگ نے ملکر چار سے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لئے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے میں نام فائنل کر لیں گے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہو گی، یہ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہوں، میرے خیال سے اسمبلیاں مدت پورے ہونے سے دو روز قبل تحلیل کردی جائیں گی

وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے خود ایسی کوئی خواہش ظاہر کی ہےاسحاق ڈار نے کسی بھی فورم پر ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر آیا تو پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی تھی، نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے،راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی، لاہور کے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے،

موجودہ حکومت کی مدت اگست میں ختم ہو رہی، وزیراعظم شہباز شریف اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت وقت پر ختم ہو گی، اسمبلی وقت پر یا کچھ دن قبل تحلیل ہو جائے گی، ایسے میں نگران وزیراعظم کے لئے سیاسی جماعتوں نے مشاورت شروع کر رکھی ہے، سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تا ہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

اسحاق ڈار کا گزشتہ روز نام سامنے آیا تو پیپلز پارٹی نے علی الاعلان کہہ دیا کہ اس نام پر اتفاق نہیں ہو سکا،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا، نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پربات چیت ہورہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آجائےگی، دو چار روز میں پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کرلے گی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کہتے ہیں کہ اسحق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے سے الیکشن کے پراسس پر سوالیہ نشان آجائے گا۔ میڈیا میں ایک معتبر صحافی نے خبر لیک کی اس کے علاوہ کچھ نہیں ،اسحاق ڈار کو نگران وزر اعظم بنانے کیلئے کام بھی شروع نہیں ہوا، خواہش ہے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے تو اچھی بات ہے ،معلومات کے مطابق اسحاق ڈار کے نام پر اعتراضات شروع ہوگئے ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ نگران وزیراعظم پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تین رکنی کمیٹی بنائی ہے مخدوم یوسف رضا گیلانی خورشید شاہ سید نوید قمر اس میں شامل ہیں

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

Shares: