غیر ملکی وفد کی پاکستان آمد متوقع،اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان

0
48
ICTP

اسلام آباد۔ غیر ملکی وفد کی پاکستان آمد متوقع،وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست عام تعطیل کی تجویزدی گئی ہے،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے وزرات داخلہ کو سمری بھجوا دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔ وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری دفاتر بدھ کوکھلیں گے

باخبر ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر وہ تقریب میں شرکت کریں گے،چینی ناب وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی وفد کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف، غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔

چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لائفنگ پاکستان کا دورہ کریں گے،حکومت پاکستان کی دعوت پر چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ہی لائفنگ 30 جولائی سے 01 اگست 2023 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے میں نائب وزیراعظم سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ سی پیک کی دہائی کے سلسلے میں تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن 2017-23 کے چیئرمین کے طور پر انہوں نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے۔ یہ پاکستان اور چین کی طرف سے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے لیے منسلک اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے مسائل پر حمایت کی توثیق اقتصادی اور مالی تعاون کو بڑھانا سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کریں۔

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

Leave a reply