نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت

پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے
china

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی،

وزیرِ اعظم صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) اور خاتون اول پانگ لی-یوان (Peng Liyuan) نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی. گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ اس عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپؤا نیو گِنی، موزامبیک چلی اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی. نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں.


پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیاہے،پاک چین دو طرفہ سرمایہ کاری و تجارت بڑھانے کا معاہدہ طے پایا ہے، ذرائع وزارت تجارت کے مطابق معاہدہ نگران وزیر صنعت و تجارت گوہراعجاز کے دورہ چین کے دوران ہوا، چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گی،چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ اور گوشت سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرے گی، چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بھی شروع کرے گی،

نگران وزیراعظم انوارالحق چین کے دورے پر ہیں، دورے کے دوران انکی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو کی بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کی پاکستان اور کینیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی. دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور لوگوں کے روابط کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر ڈاکڑ ولیم روٹو نے اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے مابین تجارت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گرینڈ ویو انسٹیٹیوٹ کے صدر رین-لیبو (Ren Libo) کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے،وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تبادلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس باہمی تبادلے سے ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونے کا خواہاں ہے.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری CPEC پر منعقدہ راؤنڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کی. راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محقیقین نے شرکت کی ،راونڈ ٹیبل اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پاکستان کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان کے علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے فروغ کے ویژن کا اظہار کیا. انہوں نے گزشتہ دس برس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی.

وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے.

گزشتہ دس برس میں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کامیابیوں، اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے لائحہ عمل پر گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے. راؤنڈ ٹیبل اجلاس کے تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی کوششوں سے سی پیک نہ صرف علاقائی تجارت و روابط میں مرکزی حیثیت حاصل کر لے گا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے آپسی تعلقات کو بھی فروغ دیگا.

۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے

وزیر اعلی محسن نقوی کا ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

 اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

Comments are closed.