نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مابین ہونے والی ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں اس موقع نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔
حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر شاہد خان آفریدی کو اپنا ہیر و قرار دے دیا، شاہین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق کپتان ہمیشہ مجھے مشورے دیتے ہیں، میری کوشش ہے کہ ان جیسی کرکٹ کھیلوں ، ریکارڈز ٹوٹنے کیلیے بنتے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ ہم پاکستان کیلیے نئے اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
انہوں نے کہا کہ ڈراپ کیچز سمیت چند غلطیوں کی وجہ سے ہمیں چند مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑاہے، بہتر فیلڈ نگ سے نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی، اس وقت ہم سب کی واحد سوچ یہی ہے کہ باقی دونوں میچز بھی بڑے مارجن سے جیتیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچز میں بڑے مارجن سے فتح ہمارے لیے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرے گی۔