ابوجہ: نائجیریا میں سیلاب میں ڈوبے علاقے سے متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 76 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ صرف 9 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔
باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست انامبرا میں سیلاب متاثرین دہرےعذاب کا شکار ہوگئی مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دس سال کےبدترین سیلاب نےبڑے پیمانے پر تباہی مچادی 36 میں سے 29 ریاستیں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 300 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔
نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ
سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی اور 85 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے صرف 9 کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ 76 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے ڈوبی۔ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ایسے کئی واقعے پیش آچکے ہیں تاہم سب سے زیادہ جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ سیلاب سے نائیجیریا میں فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ایک لاکھ کے نزدیک گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
انامبرا بھی نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں سیلابی صورتحال نےنہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے-