سندھ کے سینئرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ نمل عمر ایکٹ تمام اسپتالوں پر لاگو ہے، گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ میں آپ پرائیویٹ اسپتال بھی جاسکتے ہیں اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفلونزیا بیماری پاکستان سمیت دیگر ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ سوشل ڈسٹنس رکھیں ہاتھ نہ ملائیں، اس بیماری سے لنگس بھی متاثر ہوسکتے ہیں، احتیاط کریں۔نمل عمر ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا، نمل عمر بل قانون ہے سب اسپتالوں پر لاگو ہے، کسی کو کوئی گن شاٹ ہوجائے یا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو آپ پرائیویٹ اسپتال میں بھی جاسکتے ہیں، نمل عمر ایکٹ کے تحت ایمرجنسی کیسز میں کسی بھی پرائیویٹ سپتال جا سکتے ہیں اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے کچھ بل تو ایسے تھے جن میں ایم کیو ایم کی رائے بھی شامل تھی، گورنر کے مختلف چیزوں پر اعتراض تھے گورنر صاحب کے اعتراضات قابل احترام ہیں مگر یہ جمہوریت ہے اور کابینہ کی رائے گورنر سے مختلف ہے۔ دو دن بعد ہتھیاروں کی نمائش پر سختی کی جائے گی، جس کے پاس بھی اسلحہ نظر آیا وہ گرفتار ہوجائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پیر سے سختی کی جائے گی، شوروم سے ان رجسٹرڈ گاڑی باہر نہیں نکل سکے گی، گاڑیوں کی فٹنس بھی بہت لازم ہے، ہم نے ٹرانسپوٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ جتنے بھی قوانین بنیں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے نہیں دی جائے گی۔جامعات کے وائس چانسلرز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اہلیت رکھتا ہوگا تو وہ وی سی بنے گا، ہر پاکستانی وائس چانسلر بن سکتا ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ شہر میں کام تیزی سے ہورہا ہے، کراچی میں دو سو سے زائد ای وی گاڑیاں ہیں جو کچرا اٹھاتی ہیں شہر میں ترقیاتی کاموں کے باعث جو شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں اس کی مختلف وجوہات ہیں۔سینئروزیر نے کہا کہ کوئی بھی سیکیورٹی گارڈ گاڑی کے اندر بیٹھے گا، سیکیورٹی گارڈز ، ڈالوں میں نہیں بیٹھیں گے گارڈز کو گاڑیوں کے اندر بیٹھنا ہوگا۔
رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ
یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ
ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت
چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں