نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں ‘تعلیم بچاؤ تحریک’ شروع کر دی

0
135

نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے سندھ کے ہرشہرمیں مظاہرےکئےجارہےہیں ، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ طارق شاہ نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں تعلیم بچاؤ تحریک شروع کر دی،نجی اسکول کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے طلباء, اساتذہ کے ہمراہ کے ڈی اے چورنگی پر احتجاج کیا جا رہا ہے ، شرکاء نے سندھ کی تعلیم بچاؤ سے متعلق ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔

چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ طارق شاہ کا کہنا ہے کہ مجبورہوکرسڑکوں پرآئےہیں، 23 اگست سےتعلیمی ادارے کھولنے کا کہاگیا تھا، جب تک سڑکوں پرنہیں آئینگےآپ کی بات نہیں سنی جائے گی۔

طارق شاہ کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہےتعلیمی ادارےفوری طورپرکھولنےکی اجازت دی جائے، سندھ کے ہرشہرمیں مظاہرےکئےجارہےہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی میں کہاگیا23اگست سےتعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

دوسری جانبآل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا نے کہا ملک بھرکھلا ہے،سندھ کےطلبا کاکیا قصورہے؟ وزیر تعلیم سندھ کی مذاکرات کی پیشکش کاخیرمقدم کرتے ہیں، طلبا کے آئینی تعلیمی حق کے لیےآخری حد تک جائیں گے۔

،کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں آئینی تعلیمی حق لینے سے نہیں روک سکتیں، اسکولوں کو زبردستی بند کیا گیا تو آوٹ ڈور کلاسز ہوں گی، سندھ میں تا حکم ثانی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، سندھ بھر خلاف احتجاجی مظاہرے عوامی ردعمل کا ثبوت ہے۔

گذشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کےاحکامات کےتحت نجی اسکولز طلبہ و اساتذہ کیلئےبندہیں، نجی اسکولزاپنےاسٹاف کی کوروناویکسی نیشن کرائیں ، اس حوالے سے بھی محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کیلئے احکامات جاری کردیے تھے۔

Leave a reply