وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ نیپا،جہانگیر روڈ،گرومندر ودیگر مقامات کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں برسات کے دوران نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنوایا، برسات کے باوجود مذکورہ شخصیات نے عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے کھڑے رہ کر پانی کی نکاسی کے ذریعے سڑکوں کو کلئیر کروا کر ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے کہا کہ مسلسل برسات کے باوجود ضلع شرقی کی صورتحال بہتر ہے اہم مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جس سے ضرورت پڑنے پر نکاسی آب کے کام لئے جارہے ہیں جبکہ جہاں پانی جمع ہونے کی شکایات ہیں وہاں بذات خود افسران کے ہمراہ پہنچ کر نکاسی آب کے امور سر انجام دلوارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ رات گئے سے تاحال مسلسل برسات ہو رہی ہے جس میں متعلقہ محکمہ جات بلا تھکان نکاسی آب کے امور کو یقینی بنا رہے ہیں ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینریز سمیت مینوئل لیبر کی مدد سے نکاسی آب کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو،ایگزیکٹیو انجنئیر سول گلشن اقبال اقبال ملاح، ایگزیکٹیو انجنئیر جمشید زون سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر، ظفر اقبال ودیگر افسران بھی موجود تھی ۔

نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ شرقی متحرک ہے، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے سڑکوں کو کلئیر کیا جارہا ہے
Shares: