اداکار وہاج علی جو کہ آج کل سب کے پسندیدہ بنے ہوئے ہیں ان کی شہرت ڈرامہ سیریل تیرے بن کے بعد بھارت بھی جا پہنچی ہے، کوئی ان کو ان کی تصویر بنا کر بھیجتا ہے تو کوئی ان کے کام کی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا. وہاج علی کو اب انڈین اداکار نکھل مہتا نے انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. نکھل مہتا نے بتایا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن دیکھا ہے اور اس میں وہاج علی کی اداکاری بہت پسند آئی ہے، اب وہ مزید ان کو دیکھتے رہنا چاہتے ہیں لہذا انہوں نے ان کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. انڈین اداکار نکھل مہتا خود ایک بہت ہی مشہور آرٹسٹہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.
وہ بن گئے ہیں وہاج علی کے دیوانے. نکھل کے علاوہ بھی بہت ساری سلیبرٹیز وہاج علی کے کام سے متاثر نظر آ رہی ہے. نکھل مہتا کے فالو کرنے کے بعد ان کے پرستاروں نے بھی وہاج علی کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ وہاج علی نئے ابھرتے ہوئے سٹار ہیں وہ کافی برس سے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہےہیں لیکن ان کو شہرت ان کے حالیہ ڈراموں سے ملی ہے. وہاج علی اب بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آنے والے ہیں.
احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی
میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش
عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی
ا