نکاح سے انکار پر خاتون سے بار بار زیادتی
![teacher rape](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/05/teacher-rape.png)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں نکاح سے انکار پر خاتون کو ایک بار نہیں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، حمل ہونے پر ضائع کروا دیا گیا، فحش ویڈیو بھی بنا لی گئی اور مسلسل بلیک میل کیا گیا، خاتون پولیس کے پاس گئی تو پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی خاتون نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے اور ساتھ ہی سی سی پی او لاہور کو انصاف کے لئے درخواست دے دی ہے،
نکاح سے انکار پر خاتون کو ایک بار نہیں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،#baaghitv #pakistan #lahore #crime #BreakingNews @OfficialDPRPP @ccpolahore pic.twitter.com/fsZUz8p1d3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 2, 2023
کاہنہ کے علاقے بلال مسجد مشکور ٹاون کی رہائشی سکول پرنسپل طلاق یافتہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نکاح سے انکار کرنے پر محمد نواز نامی شخص نے کاہنہ میں لاھور ماڈل سکول و اکیڈمی کی پرنسپل پروین اختر نامی خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دونگا اس طرح بلیک میلنگ سے زیادتی کرتا رہا زیادتی کی وجہ سے حاملہ ھو گئی تو دوست وسیم نامی شخص سے انجکشین لگائے کر حمل ضائع کروایا،چند روز پہلے بھی محمد نواز نے زبردستی گھر داخل ہوکر زیادتی کی 15پر کال کی لیکن پولیس نے میری ایک نہ سنی متاثرہ خاتون نے سی سی پی او لاہور کو مقدمہ کے لیے درخواست دے دیں
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت