پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔
باغی ٹی وی :اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پرو گرام ’جشن کرکٹ ‘ کی مہمان بنیں اور دوران شو میزبان کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-
شو کےمیزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟
https://twitter.com/geonews_urdu/status/1405626355752980481?s=20
میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے بارے میں کہا کہ یہ مجھے رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ میزبان نے پوچھا آپ کو فردوس عاشق اعوان رشتہ کرانے والی آنٹی کیوں لگتی ہیں؟ جس کے جواب میں نمرہ خان نے کہا مجھے یہ شکل سے بڑی تیز لگتی ہیں۔ اور ابھی جو ان کی حال ہی میں ویڈیو آئی ہے اس کے بعد تو میں کچھ بول بھی نہیں سکتی۔
https://twitter.com/geonews_urdu/status/1405633018887352333?s=20
نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔، پہلے ڈرامہ میں سین کی ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے۔
نمرہ خان نے کہا کہ مجھے ایکٹنگ کا اے بھی نہیں آتا تھا میرے والدین چاہتے تھے کہ میں میڈیا میں کام کروں، پہلے ڈرامہ میں کامیابی کے بعد میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نمرہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میرے کچھ اصول ہیں۔ میں بولڈ سینز نہیں کرسکتی بغیر آستینوں والے کپڑے نہیں پہن سکتی اس لیے میں نے فلموں میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھری۔
نمرہ خان نے کہا کہ ابتداء میں میڈیا میں کامیاب نہیں ہوئی تو اسکوائش کھیلنے لگی، جہانگیر خان کے ماموں میرے کوچ تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جہانگیر خان کے ساتھ بھی کچھ میچ کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسی پروگرام میں اداکارعلی عباس نے سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی شہباز شریف بہت پسند ہیں کیونکہ مجھے اُن کا تقاریر کرنے کا انداز بہت پسند ہے۔ جبکہ آصف زرداری ایک اسمارٹ سیاستدان ہیں لہٰذا اگر کبھی موقع ملا تو میں ضرور اُن کے حق میں مقدمہ لڑوں گا۔‘