اسلام آباد: نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ نمرہ خان نے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے نمرہ خان کے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ پرکھل کر داددینی شروع کردی ہے
ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فیشن ڈیزائنرانمتا کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا، فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہیں جن میں انہوں نے سرخ رنگ کا بھاری کڑھائی والا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نمرہ خان کئ برائیڈل فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں ، تاہم اس مرتبہ نمرہ کے فوٹو شوٹ کے جس طرح سوشل میڈیا پرچرچے ہورہے ہیں اس سے پہلےنہیں تھے،نمرہ خان ان دنوں بڑی اہم فلم میں بھی کرداراداکررہی ہیں یہ فلم اگلے چند مہینوں تک آسکتی ہے