اسلام آباد:وزن کم کرنا اب مشکل نہیںرہا . پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے 7 دنوں میں 8کلو وزن کم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے ایک ہفتے میں8کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج کل اداکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اپنے وزن کو لے کر بہت پریشان رہتے ہیں اور بہت سخت ڈائٹنگ کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اس سب کے لئے آپ کو زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا بلکہ آپ اپنی زندگی میں پروٹین کی مقدار بڑھا کر اور میٹھے کو ختم کر کے وزن کم کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں نمرہ ان دنوں ڈرامہ سیریل”بھول“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔نمرہ خان وزن کے بڑھنے کی وجہ سے کافی پریشان تھیں، اب نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے کہ اس کا وزن بہت جلد کم ہوگیا ہے