ٹی وی کی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے اس وڈیو کا کیپشن انہوں نے نہایت ہی معنی خیز لکھا ہے اس میں نمرہ کہتی ہیں کہ ”زندگی جتنی لمبی ہوگی، موت کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ رہے گا، کیا ایسا نہیں ہے؟۔نمرہ خان کے اس کیپشن کے بعد ان کے مداح مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں ان کی پوسٹ کے نیچے بہت سارے لوگ بہت سارے سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور حیران ہو رہے ہیں کہ آخر نمرہ خان نے ایسا کیوں کہا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان ان دنوں ترکی موجود ہیں وہاں سے ان کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق نمرہ وہاں کوالٹی ٹائم گزاررہی ہیں ۔
یاد رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے بہت مشکل وقت گزارا ہے ہو کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھیں، بہت ہی چاﺅ سے شادی کی اور شادی کے بعد خوش دکھائی دیتی تھیں یہاں تک کہ شادی کے بعد انہوں نے اداکارہ ریماخان کو ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے اپنے شوہر اور ساس سسرال والوں کی بہت تعریف کی لیکن ایکدم پھر خبر سامنے آئی کہ نمرہ خان کی ان کے شوہر کے ساتھ علیحدگی ہو رہی ہے ۔ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ۔یوں شادی شاید چند ماہ ہی رہی اور نمرہ کو اس تعلق سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی ۔نمرہ نے بہت بعد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر ان پر بلاوجہ تشدد کرتے تھے اور وہ ایک مایوس کن زندگی گزار رہی تھیں ایسی زندگی اور ایسا تعلق جو ہر وقت تکلیف دے اسے سے نکلنا بہتر ہوتا ہے لہذا میں اس تعلق سے نکل گئی ۔