پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشما گل کو اپنی بیسٹ دوست قرار دیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ یشماگل بھی ہیں نمرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یشما گل کو اپنی بہترین دوست بھی قرار دیا-
https://www.instagram.com/p/CGSN_8TgHhO/?igshid=mp6pk3qh63gk
نمرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں نمرہ خان نے زندگی میں دوستوں کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھراپی ثابت ہوتی ہے۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے نمرہ خان کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ایک مداح نے لکھا کہ دو خوبصورت لڑکیاں ایک فریم میں جس پر یشما گل نے ماشاءاللہ لکھا ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں بالکل ایک جیسی دکھائی دے رہی ہیں جیسے جُڑواں ہوں صارف کےاس تبصرے پر نمرہ خان اور یشما گل دونوں نے تھینکس لکھا اور یشما گل نے نمرہ خان کو یشما گل نے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کمنٹ چیک کرو-
مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ یشما گل نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ری پوسٹ کر رہی ہیں ۔
یشما گل نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نمرہ خان ٹک ٹاک بنانے میں جتنی ماہر ہیں انہوں نے بھی ایک کو شش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئیں۔
https://www.instagram.com/p/CGSZkibjNqc/?igshid=18gva6traijwr
یشما گل نے لکھا کہ ٹک ٹاک بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اُن کی یہ ویڈیو بہت مزاحیہ بنی ہے۔
یشما گل کی پوسٹ پر صارف نے دونوں اداکاراؤں جو بہنیں قرار دیا-