پاکستانی خوبرو اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں-
باغی ٹی وی : اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔
اداکارہ کی شئیر کردہ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چہرے پر بے شمار چوٹیں آئیں ہیں-
نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔
نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
نمرہ خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں
نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ایک مسکراہٹ تمام زخموں کو بھر دیتی ہے-
یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں-
خیال رہے کہ نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا تھا اُن کے شوہر راجا افتخاراعظم لندن میں ایک پولیس آفیسر ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا ارادہ نہیں ہے تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔