ماڈل نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران گرنے پرتنقید کرنےوالےحقیت بھی جان لیاکریں، نمرہ خان بول اٹھیں،اطلاعات کےمطابق ایک پروگرام میں پاکستان کی مشہورماڈل نوشین شاہ کیٹ واک کے دوران اسٹیج پرگرگئیں۔ان کی ساتھی ماڈل نمرہ خان نے آکر انہیں سنبھالا اورانکی حوصلہ افزائی کی-
https://www.youtube.com/watch?v=Qp-IgqvwV7Y
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق پاکستان کی مشہورماڈل نوشین شاہ کے ایک پروگرام میں کیٹ واک کرتے ہوئے گرنے کے معاملے کو جس طرح سوشل میڈیا صارفین نے ذاتی بناکرپیش کیا ہے اس پراداکارہ نمرہ خان نے اس پرایک ویڈیوپیغام جاری کیاہے اور کہا ہے کہ خدارا کسی انسان کی ظاہری حالت پرتبصرے نہ کیا کریں
حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی
نمرہ خان نے سوشل میڈیا پرہونےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ نوشین شاہ کیٹ واک کرتے ہوئے گری ہیں اوران کے پاوں کو موچ آگئی جس کی وجہ سے نوشین شاہ کے لیے اس پاوں پروزن ڈالنا بہت مشکل بلکہ تکلیف دہ تھا ،نمرہ خان کہتی ہیں کہ اسی تکلیف کی وجہ سے وہ مضبوط قدموں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوپارہی تھیں لیکن سوشل میڈیا پرکئی لوگوں نے یہ الزام لگانے شروع کردیئے کہ نوشین شاہ نے نشہ کیا ہوا تھا اسی لیے چلا نہیں جارہا تھا
مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں
نمرہ خان نے نوشین شاہ کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئےکہا کہ وہ اس کی بہت دیر سے دوست اوربہن بنی ہوئی ہیں، وہ نوشین کے ہر گوشہ زندگی کوجانتی ہیںنہ کبھی نوشین نے زندگی بھر نشہ کیا اور نہ کوئی ایسی حرکت کی کہ جس پر توپوں کا رخ اس کی طرف کردیا جائے
نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار
نمرہ خان کہتی ہیںکہ میں جانتی ہوں کہ وہ ایک پانچ وقت کی نمازی خاتون ہیں ، اور وہ کبھی بھی نشے کو پسند نہیں کرتیں،نمرہ خان نے مزید کہا کہ شوبز کوئی شوق نہیں بلکہ یہ ایک ذریعہ روزگارہے جسے انتہائی نفرت کی نذرسے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ ایک اداکار،فنکاراورگلوکاراپنے گردونواح کے لوگوں کے لیے سخت محنت کرکے پروگرام پیش کرتا ہے
ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ
نمرہ خان کہتی ہیںکہ ہمیں دوسروں کے بارے میں حسن ظن رکھنا چاہیے ، کسی کے عیبوں سے پردہ نہیں ہٹانا چاہیے ،بلکہ اچھی بات کرنی چاہیے تاکہ سننے والا متاثر ہو،عفت عمر نے کہا کہ اگرہم کوئی خیر خواہی کا کام نہیں کرسکتے توبرائی کا کام بھی نہیں کرنا چاہیے