مزید دیکھیں

مقبول

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

نمرہ خان نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی

ٹیلی وژن شو "ود ثمینہ پیرزادہ” جس کی ہوسٹ ثمینہ پیرزادہ ہیں اور وہ مختلف مشہور شخصیات کو اپنے شو پر آنے کی دعوت دیتی ہیں تاکہ ان کے مداح ان کے بارے میں جان سکیں.

اس ہفتے شو کی مہمان نمرہ خان تھی اور انہوں نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی.

نمرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کو بیٹے کی خواہش تھی لیکن میں پیدا ہو گئی. اس پر میری والدہ خوش نہیں ہوئی اور انہوں نے نام بھی بیٹے کا سوچا ہوا تھا تاہم جب انہوں نے مجھے دیکھا تو قبول کر لیا.

اس کے بعد کئی سالوں تک میری ماں نے مجھے بیٹا بنا کر رکھا اور میرے بال بھی کٹوا دیتی تھی. مجھے پتہ تک نہیں تھا کہ میں ایک لڑکی ہوں.

کافی عرصہ بعد میری ماں کو احساس ہوا اور انہوں نے مجھے بڑے بال رکھنے کا کہا لیکن میں راضی نہ تھی. پھر میری بہن نے مجھے سمجھایا کہ میں ایک لڑکی ہوں جس پر میں بہت حیران ہوئی. پھر مجھے کو اسکول سے نکال کر لڑکیوں کے اسکول میں ڈالا گیا جہاں پر مجھے شروع میں بہت مشکل ہوئی لیکن کچھ عرصہ بعد سب ٹھیک ہو گیا.