دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا ،ترک انٹیلی جنس سابق عہدیدار کا دعوی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینتڑ پر حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ترکی کے انٹیلی جنس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ایک سابق عہدہ دار محمد ایمور نے دعویٰ کیا ہےکہ ترک خبر رساں اداروں کو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا مگراُنہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا ہےکہ ترکی کو یہ معلومات ترکی کے منشیات کے ایک تاجر مصطفیٰ کے ذریعے حاصل ہوئی تھیں۔ ایمور نے دعویٰ کیا کہ وہ بعض ملکوں میں جاسوس کے طور پرکام کرتے رہےہیں تاہم انہوںنے ان ملکوںکا نام نہیں لیا۔
ترک انٹیلی جنس سابق آفیسر کاکہنا ہے کہ اگر انٹیلی جنس ادارے ان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیتے تو دہشت گردانہ حملے میں ہزاروںافراد کو بچایا جاسکتا تھا۔
خیال رہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں واقع جڑواں ٹاورز پرجہازوں کے ذریعے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں القاعدہ کو ملوث بتایا جاتا ہے مگر اس حوالے سے کئی اور مفروضے بھی مشہور ہیں۔ ترک انٹیلی جنس کے سابق عہدیدار کا بیان بھی ان مفروضوں اور قیاس آرائی پرمبنی کہانیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔