تھائی لینڈ،چارٹر طیارہ گر کر تباہ،5 چینی سیاحوں سمیت 9 ہلاک

0
82
thailand

تھائی لینڈ میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں سوار تمام افراد کی موت ہو گئی ہے، طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوا

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں 5 چینی سیاح اور 2 پائلٹ سمیت 2 تھائی باشندے سوار تھے، چارٹر طیارہ بنکاک سے تھائی صوبے ترات جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، چارٹر طیارے کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، طیارہ بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیربعد گر کر تباہ ہو گیا تھا،تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ صوبے میں چھوٹے طیارے کے حادثے کی تلاش کے مقام پر پہنچے ہیں،جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں،69 سالہ رہائشی انگ تراسوت نے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی، جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس نے طیارے کا ملبہ ایک گھر کے قریب چاروں طرف بکھرا ہوا پایا۔

سیام جنرل ایوی ایشن کے لیے HS-SKR کے نام سے رجسٹرڈ طیارہ مبینہ طور پر ایک نجی چارٹر پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا،پرواز کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ 22 اگست کو دوپہر 2.46 بجے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ،ڈسٹرکٹ اسٹیشن کے ایک نمائندے نے اطلاع دی کہ انہیں حادثے کے بارے میں الرٹ کیا گیا اور فوری طور پر پولیس اور طبی عملے کو جائے وقوع پر روانہ کیا،طیارے کا ملبہ کیچڑوالے علاقے سے ملا، طیارے میں سوار افراد کی تلاش جاری ہے تا ہم کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں،ابھی تک کوئی پائلٹ یا مسافر نہیں ملا، حالانکہ جہاز میں سوار افراد کا سامان مل چکا ہے.

تھائی میڈیا نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک مینگروو دلدل میں امدادی کارکنوں کو حادثے کی جگہ پر کوئی زندہ نہیں ملا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد، ریسکیورز کو دشوار گزار، دلدلی علاقے میں طیارے کے ٹکڑے ملے،جہاز میں سوار افراد کے نام فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔ تاہم، ترجمان نے کہا کہ ان میں ہانگ کانگ کے پانچ چینی سیاح، دو تھائی خواتین عملہ اور تھائی پائلٹ اور کو پائلٹ شامل ہیں۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچوں سیاح ہانگ کانگ کے رہائشی نہیں تھے اور پانچوں چینی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ ان پانچوں میں 12 سالہ ژانگ جِنگ جِنگ، 43 سالہ تانگ یو، 42 سالہ ین جن فینگ اور 13 سالہ ین ہینگ شامل ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ایک ویڈیو میں جنگل والے علاقے کے درمیان پانی میں طیارے کے انتہائی بکھرے ہوئے ٹکڑے دکھائے گئے ہیں۔

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply