این آئی آر سی نے پی آئی اے کے تمام یونین اور انتظامیہ کو طلب کر لیا

باغی ٹی و ی : این آئی آر سی نے پی آئی اے کی تمام رجسٹرڈ یونینز اور انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے۔ این آئی آر سی نے پی آئی اے کے تمام یونین اور انتظامیہ کو گیارہ مئی کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

این آئی آر سی نے طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پیلز یونٹی ، انصاف ایمپلائز اور ائیر لیگ سمیت آٹھ یونیز کے سیکرٹری جنرل این آئی آر سی میں پیش ہوں گے

این آئی آر سی پی آئی اے انتظامیہ اور یونین عہدیداروں کے ساتھ ملکر نئے ریفرنڈم کے ٹی او آرز طے کرے گی.نئے ریفرنڈم کیلئے تمام یونینز کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملات بھی طے ہوں گے.پیپلز یونٹی کی طرف سے ریفرنڈم کو ایک سال کیلئے موخر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے.
این آئی آر سی عدالت نے یکم جون کو ریفرنڈم کو موخر کرنے کی درخواست پر سماعت بھی مقرر کررکھی ہے ۔ ذرائع

Shares: