قصور
پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمد امین کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان معہ منشیات پکڑ لیا
دوران سپیشل ناکہ بندی بھوپے وال موڑ سے منشیات کا بڑا ڈیلر امین عرف امینی سکنہ چک 69 گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے 20 کلو 630 گرام چرس، ایک کلو 200 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے
ملزم پتوکی سمیت دیگر اضلاع میں بھی منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا جبکہ ملزم امین عرف امینی اپنے گاؤں چک 69 سے پتوکی منشیات سپلائی کر رہا تھا
ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس سمیت دیگر ادارے بھی عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے تھے
ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے