نشاط ڈاہا کا مذید لیگی ارکان کو توڑنے کا مشن بری طرح نا کام ہوگیا.

0
56

نشاط احمد ڈاہا کا مذید لیگی ارکان کو توڑنے کا مشن بری طرح ناکام ہوگیا.نشاط احمد ڈاہا تاحال مذید لیگی ارکان کو نہ ٹوڑ سکے۔وزیر اعلیٰ کا سپانسرڈ عشائیہ بھی کسی کام نہ آیا.نشاط خان ڈاہا نے 25 ن لیگی ارکان اسمبلی کو عشائیہ پر بلانے کا دعوِیٰ کیا تھا۔ لیکن صرف 4 ارکان اسمبلی آئے۔ صوفوں پر ملازمین کو بٹھا کر تصوریں بنوائی گئیں۔ نشاط ڈاہا مسلسل فون کرتے رہ گئے لیگی ایم پی ایز نے فون تک اٹھانا گوارا نا کیا عشائیہ بری طرح ناکام.خالی پلیٹیں اور نشاط ڈاہا انتظار کرتے رہ گئے.نشاط ڈاہا سمیت 7 لیگی ارکان نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی
ن لیگ کے ارشد چوہدری نے بھی نشاط احمد ڈاہا کا ساتھ چھوڑ دیا.وزیراعلی پنجاب سے آخری ملاقات میں ارشد چوہدری بلانے پر بھی نہ گئے
ارشد چوہدری نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا.شوکاز کے نوٹس میں ارشد چوہدری نے پارٹی کو وضاحت دی کہ مجھے صرف ترقیاتی کاموں کا کہہ کر وزیراعلی سے ملاقات کرائی گئی.بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو معاملہ کچھ اور ہے۔ارشد چوہدری کی وضاحت کے بعد پارٹی نے بھی ان کی وضاحت کو قبول کرلیا۔

Leave a reply