پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے نشتر کالونی میں ملزم نے ماں ، سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی اور تین قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا
پولیس کے مطابق اپنے کے ہاتھوں ہی قتل ہونے والوں کی شناخت والدہ گلش، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ کے طور پر ہوئی، پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے تا ہم اسے گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ملزم جلد پولیس کے شکنجے میں ہو گا،
دوسری جانب ایک ہی گھر کے تین افراد کے قتل ہونے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،