اللہ نے انسان کو جہاں اشرف المخلوقات بنایا ہے جو اتنا بڑا انسان کو درجہ دیا ہے وہاں انسان کیلیے کچھ ذمہ داریاں عائد کی ہیں

اسلام ہمارادین ہے ہمارا دین اسلام بہت ہی خوبصورت ہے جو ہم سب کو مل جل کر متحد رہنے کا درس دیتا ہے اسلام میں جب انسان داخل ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے پیارے نبی کے آخری الزمان صلی اللہ.علیہ والٰہ وسلم ہونے پر ایمان لاتا ہے آخرت پر ایمان لاتا ہے

اللہ نے جہاں انسان کو اتنی آسائشیں عطافرمائی وہاں انسان کا بھی کچھ فرض کہ ہو اپنے حصے کا کاموں کو پورا کریں تاکہ ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں…

ویسے سے ہم انسانوں پر بہت سے فرائض ہیں لیکن میں سچ کے بارے میں بات کرنا چاہوں گی اللہ پاک نے ہر انسان کو ہر جگہ سچ بولنے کی تلقین فرمائی سچ انسان کیلیے اتنی بڑی طاقت ہے کہ دنیا کی سب طاقتیں اس سے کم ہیں…
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم نے ہر جگہ.ہر خطبے ہر بیان ہر حدیث میں سچ بولنے کی تاکید فرمائی ہے…
اس بات کو میرا بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ.ہم.آج جس دور میں کھڑے ہیں کوئی 10یا 15% فیصد لوگ ہو گئے جو سچ بولتے ہیں سچ سے کام لیتے ہیں..

ہمارے معاشرے میں سچ جیسے غائب ہو چکا ہے
ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات پر جھوٹ بولا جاتا ہے اور بچے چھوٹے ہر کسی سے جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں یہ سب ہمارے نبی کی تعلیمات تو نہیں جنکو لوگ اپنا رہے ہیں ہمارے نبی کی تعلیمات سچ بولنا ہے
لوگوں کو قیامت کا آخرت کا ڈر نہیں جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں اور شرمندہ نہیں ہوتا وہ مسلمان کا کام نہیں ہے لیکن معاشرے میں رہنے کے ساتھ ساتھ لوگ سچ کو ترجیح دینے کی بجائے جھوٹ کو اہمیت دیتے ہیں….

میرے پیارے بھائیو اور بہنوں میرا یہ سب لکھنے کا مقصد ہے سب لوگ جھوٹ کو چھوڑ دیں ابھی بھی وقت ہے سب انسان سچ کی رسینکو پکڑ لیں تاکہ ہم سب دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں…

سچ بعض اوقات کڑوا ہوتا ہے لیکن یہ ہر مشکل کو دور کردیتا ہے اللہ پاک ہمیشہ اپنے بندوں کے ساتھ ہوتا ہے انکی مدد کرتا ہے

میری سب بھائیو بہنوں سے درخواست ہے: کہ سب سچ کو اپنائیں تاکہ ہمیں دنیاو آخرت میں شرمندہ نہ ہونا پڑے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سبکو سچ کے راستے پر چلائے اور ہر مشکل سے بچائے

آمین ثمہ آمین

Twitter id: @InvisibleFari_

Shares: