مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں اور ان کا مقصد نظام کی اصلاح اورعوام کی فلاح ہے جبکہ لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال پر مشاورت ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کوعوام ثابت کریں گے کہ ان کا قائد صرف نواز شریف ہے اورمسلم لیگ ن  کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ میاں محمد  نواز شریف کا آنا پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے اور وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے  کیلئے ایک بار پھر آرہے ہیں جبکہ  اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ انہیں سرخرو اورسربلند کیا کیونکہ  ان کا مقصد
نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح ہہی ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، اور ملک میں روزگار و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔








