سئیول: شمالی کوریا نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ شمالی کوریا کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کی ملاقات وونسن شہر میں کم جونگ اُن سے ہوئی،ملاقات میں کم جونگ نے کہا کہ روس کی پوزیشن اور اقدامات پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور شمالی کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شمالی کوریا کے تین روزہ دورے پر ہیں، یہ ماسکو کے اعلیٰ حکام کے دوروں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی تعلقات مزید گہرے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA نے رپورٹ کیا کہ کم اور لاوروف کی ملاقات ہفتے کے روز "پرتپاک دوستانہ اعتماد سے بھرپور ماحول” میں ہوئی۔ کم نے لاوروف کو کہا کہ شمالی کوریا "یوکرائنی بحران کی بنیادی وجہ سے نمٹنے کے سلسلے میں روسی قیادت کے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔

روس نے بھی واضح کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرے گا دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔

حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Shares: