اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور بیلاروس کی کمپنی بیلٹہ موش سروس کے مابین پیر کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

بیلٹہ موش سروس جمہوریہ بیلاروس کا سب سے بڑا لاجسٹکس آپریٹر ہے جس کے پاس 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے موقع پر منعقد ہوئی۔ میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، ڈائریکٹر جنرل این ایل سی اور د متری کولیوا لانے اپنے اداروں کی جانب سے یادداشت پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اعلیٰ سرکاری افسران اور بیلاروس کے وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مفاہمت کی یادداشت ٹرانزٹ لاجسٹکس آپریشنز میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے این ایل سی اور بیلٹہ موش سروس کے باہمی عزم کا اظہار ہے۔

یادداشت کے تحت این ایل سی اور بیلٹہ موش سروس پاکستان، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک میں ایک دوسرے کو ترجیحی لاجسٹکس شراکت دار کے طور پر نامزد کرے گا۔ یہ نامزدگی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کارگو کے لیے محفوظ اور آسان ٹرانزٹ خدمات کی سہولت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

Shares: