ن لیگی رہنماؤں کو گرفتار کروانے والا افسر دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات
گریڈ 21 کے شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے
ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کواٹر بھجوا دیا گیا ہے تبادلے کا نوٹیفکیشن چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے
مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف کیسز بنانے والے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی دوبارہ بطور ڈی جی نیب لاہور تعیناتی ہوئی ہے، شہزاد سلیم کے بطور ڈی جی نیب نامور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت سرکاری افسران کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تھی، شہزاد سلیم کا چند ماہ قبل لاہور سے تبادلہ ہوا تھا تا ہم اب انہیں دوبارہ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے، شہزاد سلیم کے ہی دور میں ن لیگی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا بعد میں ن لیگی رہنماؤں کو عدالتوں نے ضمانتوں پر رہا کیا ہے
قبل ازیں گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی شریک ہوئے، پی اے سی اجلاس کے بعد چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کی ہے، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دوں گا، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے تحائف کے بارے میں تحقیقات ہوں گی؟ جس پر چیئرمین نیب نے جواب دیا کہ کیا ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی؟ کیا ان کے کیسز عدالتوں میں نہیں ہیں؟ یہ بھول جائیں کہ نیب کی کسی کے ساتھ کوئی وابستگی ہو گی،نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے،پولیٹیکل انجنئیرنگ کا لفظ نیب میں ہے ہی نہیں،شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں میرے قابل احترام ہیں، شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بات نہ کریں، چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان چلے گئے کیا عہدہ سے مستعفی ہوں گے؟ جس کے جواب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ آفس میں آئیں جواب دوں گا، جیسے آپ کہیں گے کر لیں گے،
نیب نے سنائی چودھری برادران کو 20 برس بعد بڑی خوشخبری
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ