پاک فضائیہ کے ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ، کراچی میں35 ویں ائیر وار کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عصرِ حاضر میں حصول علم کے تقاضے تیزی سے بدل رہے ہیں اس لئےٹیکنالو جی کا حصول ہی جدید علوم تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ تیزی سے بدلتی اس دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر تحقیق اور کام وقت کی اہم ضرورت ہے. ہمیں رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر مظلوموں کی حمایت جاری رکھنی چاہیئے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کی بھی مذمت کی گئی ،مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔پاک بحریہ کے کمانڈر ولید عارف کو کورس میں ٹاپ گریجویٹ ٹرافی سے نوازا گیا گریجویٹ ہونے والوں میں پاک فضائیہ، آرمی اور بحریہ کے علاوہ اٹھارہ دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران شامل تھے۔دوست ممالک میں بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیاء، اردن، یمن، سعودی عرب، مصر،نائیجیریا اور عراق کے گریجوئیٹ شامل تھے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول عہدیداران کے علاوہ دوست مماک کے سفارتکار بھی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

Shares: