یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

0
45

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ منعقد کی گئی

تقریب میں سول ،فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی پریڈمیں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکےوفود شریک ہوئے قومی ہیروزکوخراج تحسین،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے شرکت کی صدر مملکت عارف علوی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کا حصہ تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈمیں شریک نہ ہوسکے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نےپریڈ کا معائنہ کیا اے ایس ایف کادستہ پہلی مرتبہ یوم پاکستا ن پریڈ میں شریک ہوا کراچی میں3روپے کاکھانا کھلانے والی خاتون کو خراج تحسین کیاگیا کوہ پیما سد پارہ کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیا

پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیاگیا ,ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے قیادت کی پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ میں شرکت کی جےایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا پاک بحریہ کے دستے کی قیادت سکھ افسر نے کی بلیسٹک میزائل سسٹم شاہین ون اور تھری کی نمائش کی گئی دن اوررات کو آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہیلی کاپٹر ز کی نمائش کی گئی رسد پہنچانے ،امدادی کارروائیوں اور دیگر صلاحیت کے حامل ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی پاک بحریہ کی ہائی اسپیڈ ہیلی کاپٹرز کی پریڈ میں نمائش کی گئی , پاکستان ائیر فورس کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی ,اگسٹا ون تھری نائن ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی ،

جےایف 17 تھنڈرطیاروں کی فلائی پاسٹ مظاہرہ کیا گیا ،جےایف 17 تھنڈرطیاروں نے فضا میں ہارٹ کا ہندسہ بنا یا ونگ کمانڈ ر مدثر ریاض نے جے ایف 17تھنڈرپر شاندار مظاہرہ کیا پریڈ کے دوران ترک کمانڈر نے اردو میں کمینٹری کی یوم پاکستان پریڈ میں سولو ترک طیاروں نے شاندار مظاہر ہ کیا پریڈ میں کورونا سے بچاوَ کےلیے حفاظتی اقدامات کیے گئے یو م پاکستان پریڈ کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا پریڈ میں پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن کا مظاہرہ کیاگیا ترک بینڈ نے دل دل پاکستان کا نغمہ پیش کیا ،ترک مسلح افوا ج کے بینڈ نے ترکی کی روائتی دھنیں بجائیں ،کمانڈربحرین نیشنل گارڈجنرل شیخ عیسیٰ بن خلیفہ نے پریڈ کا مشاہدہ کیا کمانڈر یو کے اسٹریٹجک کمانڈسرپیٹرک سینڈرز نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا چیف آف ڈیفنس اینڈ کمانڈر سری لنکن آرمی نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا ،ترک فوجی بینڈ،بحرین،فلسطین،عراق،سری لنکااورترکی کے پیراٹروپرز نے شرکت کی،مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں شکرپڑیاں پریڈگراؤنڈ کو خصوصی طور پرسجایا گیا تھا،آزاد کشمیر کے فلوٹ پر مظفرآباد کے مشہور پل کا ماڈل سجایا گیا،گلگت بلتستا نکے فلوٹ میں کے ٹوپہاڑ پر محمد علی سدپارہ مجسمہ نمایا ں تھا، خیبر پختونخوا فلوٹ پر مالم جبہ سکی ریزوٹ کاماڈل نمایاں کیاگیا تھا ،پنجاب فلوٹ پر شاہی قلعہ ،کرتارپور اور شاہ رکن عالم کےمزار کے ماڈل نمایاں تھاسندھ کے فلوٹ پر موئن جودڑو، مزارلال شہباز قلندر،سکھربریج اورتھر کی ثقافت نمایاں تھا کورونا کے خلاف برسرپیکارطبی عملے کے فلوٹ کی آمد پرشرکاکاخراج تحسین کیاگیا پنجاب کے فنکاروں نے ڈھول پر پشتو ،بلوچی اورسندھی دھنیں بھی بجائیں

Leave a reply