نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ ، پولیس والے آم توڑتے ہوئے پکڑے گئے
باغی ٹی وی ، سوشل میڈیا پر ایک تصویر معروف اور وائرل ہے جس میں پولیس اہلکار پولیس گاڑی پر کھڑے ہو کر آم توڑ رہے ہیں . یہ آم کسی کی ذاتی پراپرٹی ہیں .
لیکن پولیس والے بنا کسی اجازت کے سرکاری ذرائع کو استعمال کر تے ہوئے لوگوں کے مال کو بنا اجازت استعمال کررہے ہیں .جبکہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی کاروائیوں سے ان لوگوں کو روکیں جو لوگوں کے جان و مال میں بلا اجازت تصرف کرتے ہیں.
لیکن یہاں معاملہ ہی الٹ ہے . قانون کے رکھوالے قانون شکنی کر رہے ہیں. تب سوال اٹھتا ہے کہ عوام کے مال کی حفاظت کون کرے گا.
اس تصویر پر ایک بہت دلچسپ کیپشن دی گئی ہے . نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ. . پولیس کا اس وقت معاشرے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے . یہ ایک واقعہ ہے پولیس والے رستے میں کھڑی رہڑی والے ، چھابڑے والے ، عام دکاندار سے چیزوں کو استعمال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں.
عموما یہی تاثر پایا جاتا ہے لیکن کتنے ہی ایسے پولیس اہکار بھی ہیں پوری دیانداری سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور لوگوں کی اشیا کو بلااجازت اور معاوضے کے استعمال نہیں کرتے