پشاور : تحریک انصاف کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے اور اطلاعت ہیں کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لڑکے لڑکیوں کے اکٹھےگھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی وائس چانسلر کی طرف سے حکم کے بعد عائد کی گئی
پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان
ذرائع کےمطابق کے پی حکومت کی طرف سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کی پاسداری کے حوالے سے انقلابی فیصلے کیے جارہے ہیں ، انہیں فیصلوں میں ایک فیصلہ یہ بھی ہےکہ سکول ، کالج اور یونیورسٹیز میں طلبا وطالبات تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر شخصی نشستوں اور مجلسوں میں اکٹھے بیٹھنے اور ادھر ادھر گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں ،
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی کے پی حکومت کی طرف سے صوبے کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالبات کو حجاب اوڑھنے کی نصیحت کی گئی تھی تاکہ اس دوران منفی ردعمل سے محفوظ رہ سکیں