اسلام آباد:عدم اعتماد: اپوزیشن کے8اراکین نےپاکستان کوووٹ دینے کا وعدہ کرلیا:مزید آرہے ہیں :گورنرسندھ نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا پیغام جاری کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے آنے کے بعد اپوزیشن کے 8 اراکین نے حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 8 اراکین نے وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کی، 6 اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز وزراء سے ملاقات کی جبکہ 2 اراکین اسمبلی کی آج وفاقی وزراء سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کے اراکین نے ملاقات میں عدم اعتماد تحریک میں حزب اختلاف کا ساتھ نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے 10 سے 15 ارکان وزیراعظم کو ووٹ دیں گے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف ناکامی کی طرح اس بار بھی پی ڈی ایم کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ناراض ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، علیم خان سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مثبت گفتگو ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔
بیرونی قوتیں پاکستان میں سیاست سیاست کھیل رہی ہیں:میرا ووٹ پاکستان کے لیےہے:جےیوآئی ایم این اے کے ممبر قومی اسمبلی نے حقائق سے پردہ اٹھا کرپاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کو بے نقاب کردیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علماے اسلام کے ایک ایم این اے نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک رکن قومی اسمبلی نے حکومت کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایم این نے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا جو بیرونی ہاتھوں میں کھیلے۔
واضح رہے کہ ملکی سیاست میں اس وقت ایک ہلچل مچی ہوئی ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، جس پر 100 سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
دوسری طرف حکومت پُر اعتماد نظر آ رہی ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے 8 ایم این ایز نے حکومت کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، 2 اپوزیشن رہنماؤں نے منسٹر انکلیو میں وفاقی وزرا سے کچھ دیر قبل اہم ملاقات بھی کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے مزید ارکان سے بھی رابطے جاری ہیں۔








