جان بخشی کروانی ہے تو پھروزیراعظم، سپیکر، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانی ہے، اپوزیشن کا پلان

لاہور: جان بخشی کروانی ہے تو پھروزیراعظم، سپیکر، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانی ہے، اپوزیشن کا پلان،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک عمران خان کوگھرنہیں بھیجا جائے گا ان کی زندگیوں کوسکون نہیں مل سکتا .لہٰذا اپوزیشن کی اتوار کو ہونیوالی حکومت مخالف اے پی سی میں وزیراعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قائدین سے مشاورت مکمل کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی بڑی مشاورت سے بڑی تجاویز سامنے آگئیں، تجاویز کے مطابق وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کی تجویز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اے پی سی میں تحریک عدم اعتماد کے تجویز رکھے گی۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد اور جلسے جلوس ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد لائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا جا سکتا ہے ۔ اے پی سی میں تجاویز رکھے گی ، فیصلہ سب کے اتفاق سے ہی ہوگا۔

Comments are closed.