نو ڈیل، انتخابات کروائے جائیں، احسن اقبال کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہے، کسی ڈیل کا کوئی تصور نہیں، آئینی راستہ یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کی عدالت پیشی کے موقع پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے ایک سال میں لیا، ملک معاشی طور پر کریش کر رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، عوام کا برا حال ہے.

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مسلط کی گئی۔ اس مالی سال میں حکومت نے سی پیک کے نئے منصوبوں کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے اور نہ ہی نوصنعتی زونز قائم کرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام قیدی سیاسی ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں.

واضح رہے کہ جج کی عدم موجودگی کے باعث رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے

Comments are closed.