کوئی بھی مریض ڈینگی سے ہلاک نہیں ہوا :موسمی تبدیلیوں کے کچھ اثرات ضرور ہیں:محکمہ صحت پنجاب

لاہور:کوئی بھی مریض ڈینگی سے ہلاک نہیں ہوا :محکمہ صحت،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ لاہور کے نجی اسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کر دی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خاتون کاانتقال نجی اسپتال میں گائینی پیچیدگیوں کےباعث ہوا اسپتال ‏نے خاتون کےانتقال سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے خاتون لاہورکےنجی اسپتال کی پرانی مریضہ تھی کسی سرکاری ‏و نجی اسپتال میں ڈینگی سےہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈینگی رپورٹ منفی آئی ہے پنجاب میں 24 گھنٹےمیں 9 ‏ڈینگی مریض سامنےآئےہیں پنجاب بھرکےاسپتالوں میں ڈینگی کے35کنفرم مریض داخل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں محکمہ صحت ٹیموں نے 313,260مقامات پرانسپیکشن کی، 1824 مقامات ‏سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جب کہ 6ماہ کےدوران مختلف اضلاع سے35ہزارسےزائد ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طورپرپورے پنجاب میں ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مہم میں‌ لوگوں کوڈینگی سے آگاہی اورپھرحفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا

ادھر آج لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض ڈینگی کی شکایت لے کرپہنچے توخون ٹیسٹوں کےبعد یہ صورتحال سامنے آئی کہ کسی مریض کو ڈینگی مچھر نے نہیں کاٹا بلکہ کچھ حد موسمی تبدیلیوں کے اثرات ضور ہیں‌

Comments are closed.