اسلام آباد:سعودی عرب سے کوئی اختلافات نہیں ، شاہ محمود قریشی نے قیاس آرائیوں پرپانی پھیردیا،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں
ذرائع کے مطابق ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان اورسعودی عرب دوبرادراسلامی ملک ہیں اورایک دوسرے کااحترام کرتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریش نے ان خبروں کومسترد کردیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا تھاکہ پاکستان بہت جلد سعودی عرب کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے جان چھڑا لے گا
یاد رہےکہ چند دن پہلے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اورسعودی عرب نے پاکستان کواستعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے صاف انکارکردیا
یہ بھی چند دن پہلے تک کہا جارہا تھاکہ سعودی عرب پاکستان پردباو ڈال رہا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کیا جائے ، دوسری طرف عمران خان نے پہلے اپنے بیان میںاس بات کا اشارے دیئے تھے کہ پاکستان پراسرائیل کوقبول کرنے کے حوالے سے دباو ہے لیکن بعد میں اپنے بیان کومولڈ کرلیا تھا