لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دے دی .درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ دھرنے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں ،پرسوں 25 مئی پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے اب پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا،

پی ٹی آئی کا دھرنا،اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس کو خط لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری شہزاد گل کی جانب سے جلسے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے،پی ٹی آئی کا دھرنےکےمعاملے پر پولیس اپنی رائے ڈی سی آفس کو بھجوا ئے،رائے کے بعد قانون کے مطابق مزید ضروری کارروائی کی جائے گی

دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں،وزیراعلی ٰ اور گورنر ہاوس پشاور بیس کیمپ بن گئے عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بدستور وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں موجود ہے پی ٹی آئی چیئرمین کی قائدین سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے مارچ اور دھرنے کی منصوبہ بندی سے سیکنڈری قیادت کو فی الحال لا علم رکھا گیا ،پارٹی کے بیشتر مقامی رہنماوں کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی پشاور سے قیادت کا معاملہ ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان گرفتاری کے خوف سے پشاور میں ہیں،عمران خان کو اس بات کا خٌدشہ تھا کہ اگر وہ بنی گالہ یا لاہور میں رہے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، دو روز قبل بنی گالہ کی طرف پولیس کی بھاری نفری گئی بھی تھی تا ہم عمران خان ملتان سے جلسے کے اختتام پر پشاور چلے گئے تھے اور ابھی تک پشاور ہی ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 25مئی کو ہر شہر سے ہر شخص لانگ مارچ میں شرکت کرے گا ہم حق کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے سازشی عناصر کو گھر بھیج کر شفاف الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تووہیں بیٹھیں گے،امپورٹڈ حکومت کمزور ترین حکومت ہے جن سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپا رہا ،یہ سپر پاور کے ایجنڈے پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے حقیقی آزادی مارچ ہرصورت ہو کر رہے گا، پاکستان میں اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے اس حکومت کو ملک کی فکر نہیں ہے،ہمارا ملک ترقی کر رہا تھا ہندوستان نے بھی روس سے سستا تیل خریدا اور قیمتیں کم کر دیں ہندوستان نے روس کے ساتھ ڈیل کر لی، ہمیں یہ ڈیل نہیں کرنے دی گئی،ہمیں اپنی آزادی واپس لینی ہے، ہم مارچ نہیں کرتے تو خدشہ ہے ہماری آزادی پر ہمیشہ کیلئے سمجھوتہ ہو جائیگا، ہمارے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہم گرفتاریاں کریں گے اور لوگوں کو روکیں گے،جہلم کے پل پر سینکڑوں کنٹینر زپہنچا دیئے گئے ہیں، کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سرگرم کارکنوں کیخلاف پرچے کئے جا رہے ہیں، شیریں مزاری پر جعلی مقدمہ بنایا گیا معاشی بحران سیاسی بحران کے حل سے مشروط ہے،

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کے حقیقی مارچ کیلئے تیار ہے حقیقی آزادی میں لوگ نئے جذبے اور جوش کے ساتھ نکل رہی ہے،کوئی کنٹینرز کوئی رکاوٹ مارچ کو نہیں روک سکتی،ہم تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے،

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کا چالیسواں پورا ہوگیا ہے ،یہ آج اتحادی کہیں بھی کہ حکومت مدت پوری کرے گی تو نہیں کرسکتے،مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے،بلوچستان میں عدم اعتماد ہونے جارہی ہے ،24گھنٹے میں پنجاب کے 25ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیاگیا حکمران عمران خان کے لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے سیاسی اندازے کے مطابق 31مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں، اہم فیصلوں کے لیے 2،4دن اوپر نیچے بھی ہوسکتےہیں،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں لانگ مارچ سے پھر کاروبار متاثر ہوگا ،پہلے ہی معیشت کمزور ہے،لانگ مارچ کی وجہ سے دکانیں بند اور معمولات زندگی متاثر ہو گی، عمران خان لانگ مارچ فیصلے پر نظر ثانی کریں الیکشن اصلاحات کے بعد انتخابات ضرور ہو ں گے الیکشن ہوں گے تب بھی عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریں گے 4حلقوں کے نتائج پر عمران خان تنازعہ بناچکے ہیں،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرلیے تھے،الزام تراشی کےحق میں نہیں ،سب کو بہتر فیصلے کرنے ہوں گے ،سیاست میں بڑی شخصیت وہ جس میں انا نہیں ہوگی، آصف زرداری نے سانحہ اے پی ایس کےدوران لوگوں کومتحد کیا،آصف زرداری نے ماضی میں عمران خان کو فیس سیونگ میں مدد کی کوشش کی،

عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں،دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک
دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دھرنا ملتوی کرنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ دھرنا 25 مئی کی جگہ کسی اور تاریخ کو کیا جائے، مشعال ملک کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو انکے شوہر کو عدالت سزا سنانے والی ہیں،میں میری بیٹی اورعوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھا دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیرعبادت ہے آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں یاسین ملک صرف کشمیر میں نہیں بلکہ اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آزادی مارچ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ بزدل سیاستدان اسلام آباد میں کنٹینر لگا رہے ہیں۔ ان کی کانپیں ابھی سے ٹانگنا شروع ہوگئی ہیںغریب ڈرائیوز کے سامان سے بھرے کنٹینر روکے جارہے ہیں کنٹینر ڈرائیور حضرات سے کہتا ہوں ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں پئٹرول پمپ بھی بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ پئٹرول پمپ مالکان سے کہتے پوری قوم آپ لوگوں کے ساتھ ہے جب عوام نکلے گی تو پولیس کہیں نظر نہیں آئے گی کل سے ہمارے پر امن قافلے نکلیں گے ہر مکتب فکر کے لوگ اس تحریک کا حصہ بنیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 25 مئی کو تین بجے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پرہون گے،عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف”عمرانی سازش“ ہے۔عمران خان اوران کے حواری پاکستان اور پاکستانی عوام کے خیرخواہ نہیں۔یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے۔ قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا اور ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔ عمران نیازی ایک فتنہ ہے جو دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران نیازی جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کررہا ہے۔ ملک کو انتشار اور تباہی سے بچانے اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور کارکنان کوکلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Shares: