اسلام آباد:’یہاں بائیڈن کا کوئی انتظار نہیں کررہا‘ پاکستان کےپاس بھی فالتووقت نہیں:خبردارکوئی پاکستان کےبارےغلط تصور کرے: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن اگر وزیراعظم عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں یہاں بائیڈن کا کوئی انتظار نہیں کررہا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا امریکہ سے تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی لیکن یہ بات چیت صرف افغانستان تک محدود نہیں ہونی چاہیئے اور اگرصرف الزامات لگانے ہیں اور اڈوں کی بات ہی کرنی ہے تو وقت ضائع نہ کریں، گڈ لگ بائیڈن۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، تمام سرحدوں سے اس کے خلاف منصوبہ بندی، حمایت اور اسپانسر پر مبنی دہشت گردی مسلط کی گئی جو بدقسمتی سے آج بھی ایک حقیقت ہے ،
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا ،
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں اور دہشت گرد ہمارے ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مستقل طور پر فعال رہتے ہیں لیکن عالمی سطح پر خود کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کے حامی کے طور پر پیش کرتے ہیں ،
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج دراصل افغانستان میں امن کے حصول میں ناکامی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان بطور ملک تاریخی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
دوسری طرف اڈے دینے سے انکار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے امریکہ پر ایک اور طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے