کوئی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےغائب نہ ہو:اپوزیشن کی ارکان کونصیحت

0
43

اسلام آباد: کوئی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےغائب نہ ہو:اپوزیشن کی ارکان کونصیحت ،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا مسلسل پانچواں اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد سے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آج سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی ، مشترکہ اجلاس اور قانون سازی سے متعلق امور پر غور کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ مشترکہ اجلاس بلانے کی باتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی نیت کالی ہے۔

اپوزیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے پر متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اورحکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا لیکن حکومت کی طرف سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ ہورہا ہے، مشاورت کا زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے عملاًاب تک کچھ نہیں ہوا، اپوزیشن کے مسلسل اجلاس ہورہے ہیں، چھٹی کے دن بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جبکہ قومی مفاد میں اپوزیشن کا رویہ مثبت ،حکومت کا بدنیتی پر مبنی اورمنفی ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے مزید کہا کہ حکومت کا ہمارے ساتھ رویہ ملک کو انارکی ، افراتفری اور انتشار کی طرف لیجارہا ہے، قومی سلامتی ، انتخابی اصلاحات، افغانستان ، جموں وکشمیر، فیٹف ہر معاملے پر اپوزیشن نے ذمہ داری ، سنجیدگی اور قومی مفاد میں کردار نبھایا۔

Leave a reply