سیاسی نقصان برداشت ہے لیکن سرکاری محکموں میں سیاست برداشت نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
پشاور : سیاسی نقصان برداشت ہے لیکن سرکاری محکموں میں سیاست برداشت نہیں،جس نے سیاست کرنی ہے وہ تیاررہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے حکم پرسرکاری محکموں میں سیاسی سرگرمیاں کے حامل سرکاری ملازمین کی شامت آگئی ، خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور محکمہ انتظامیہ نےتمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنےوالےملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمےسیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔
یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی جبکہ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔مراسلے کے مطابق سول سرونٹس رولزکےتحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پرپابندی ہے۔