بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید، مولانا دھرنے والوں کواکسانے کے لیے جھوٹ بولتے رہے

0
37

اسلام آباد:بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید، مولانا دھرنے والوں کواکسانے کے لیے جھوٹ بولتے رہےاطلاعات کےمطابق بجلی صارفین کے لیے نرخنامے میں دو روپے اضافے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس بات کا دعویٰ ترجمان پاور ڈویژن نے کیا ہے۔

باپ نے بیٹی کو زندہ دفنا کر مار ڈالا

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نرخنامے میں اضافے کی جو اطلاعات ہیں وہ دراصل ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی صارفین ہر مہینے تقریباً ستمبر یا اگست کے نرخنامے ( ٹیرف) کے مساوی ہی بل ادا کریں گے۔ ترجمان پاور ڈویژن کےمطابق فیول پرائس ایڈ جسمنٹ ایندھن کی قیمتوں میں تغیر(تبدیلی) کی بنا پر کیکولیٹ کیا جاتا ہے۔

حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا

ترجمان کے مطابق فیول پرائس منفی بھی ہو سکتی ہے اور مثبت بھی جس کے اثرات براہ راست صارفین پر پڑتے ہیں۔واضح کیا ہے کہ دو روپے کے اضافے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کسی بھی صورت میں نرخنامے میں اضافہ یا کمی نہیں ہے۔

حلوہ بھی کھلادو،بات بھی بنادو،ساتھی چھوڑ گئے ہیں، رابطہ کرادو،مولانا چوہدری شجاعت…

Leave a reply