اسلام آباد:پاکستان میں کرپشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے رویے میں لچک نام کی کوئی چیز پیدا ہونے کا نام نہیں لے رہی اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم نے یہ پھر واضح کردیا کہ کرپٹ لوگ سن لیں دنیا کے کسی بھی بادشاہ کی کوئی سفارش ان کو نہیں بچا سکے گی.اپوزیشن کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے ،جتنا مرضی شور کرلے کسی کے لیے کوئی ڈھیل نہیں‌ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی قوم سےوعدہ کیاتھاجتنایہ مرضی شورکرلیں ان سےجواب لوں گا .اگرمیں نےعدالت میں جواب دیاان کو بھی عدالت میں جواب دینا ہوگا.میں نےاپنےخلاف کیسزپرسپریم کورٹ میں جواب دیا،رونادھونانہیں کیا.میں نےپناماکی بات کی تومیرےخلاف انتقامی کارروائی کی گئی، یہ شورمچاتےہیں کہ میں انتقامی کارروائی کررہاہوں.عمران خان نے شریف اور زرداری خاندان کی لوٹ مار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہدونوں خاندانوں کےبچےارب پتی بن گئے،قوم مقروض ہوگئی.انہوں نے کہا کہ شریفوں اورزرداریوں کی دولت 10سال میں بڑھی .ان سب کی بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی ہے.

Shares: