9 سالہ بچے کو قدرت نے کتنی ذہانت دے رکھی ہے.
تٍٍفصیلات کے مطابق اللہ نے کیسے کیسے ذہین لوگ اور بچھے پیدا کر رکھے ہیں.اگرکوئی کہے کہ نو سالہ بچے نے الیکٹریکل انجینیرنگ میں گریجوایشن کی ہےیا وہ کرنے کی تیاری کررہا ہے تو اس پر کسی کو یقین نہیں آئے گا مگر یہ معجزاتی خبر ایک حقیقت ہے۔ ایک نو سالہ بیلجیئن جس کی ماں ڈچ نسل سے اس وقت گریجوایشن کررہا ہے۔ عن قریب وہ اپنے اس مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔
میڈیا کے مطابق 9 سالہ لوران سایمنز کے والد بیلجئیم سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ ڈنمارک سے ہیں۔ لوران نیدرلینڈس کی یونیورسٹی آف آئندھوون میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ اگرچہ اس عمر کے کسی بچے کا اس تعلیمی مرحلے تک پہنچنا آسان نہیں مگر یہ اس نے اسے حقیقت ہے۔
یونیورسٹی کے عملےاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ "غیر معمولی” ہے۔ آئندہ ماہ یہ بچہ بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے جا رہا ہے۔
انہوں نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ الیکٹریکل انجینیرنگ میں ڈاکٹریٹ کرنے اور اس کے بعد میڈیکل میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔العربیہ کے مطابق لوران کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے میں بچپن ہی سے غیرمعمولی صلاحیتیں تھیں۔
اس کے والد الیگذنڈر نے بتایا کہ دادا اور دادی اکثر لوران کو ” قدرت کا تحفہ” قرار دیتے ہیں لیکن والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے زیادہ توجہ نہیں دی۔پچھلے بیانات میں اس کے والدین نے انکشاف کیا تھا کہ لوران کی ذہانت کی مقدار 145 فیصد ہے.
ن کے والد نے کہا کہ ہمیں ان کی صلاحیتوں اور بچہ ہونے کی حیثیت سے اس میں توازن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
لوران کا کہنا ہے کہ کھیل کود اسے بھی پسند ہے مگر وہ دوسرے بچوں کی نسبت اپنے کتے سامی اور موبائل فون پر کھیل کو زیادہ پسند کرتا ہے۔ بیلجیم کا یہ بچہ مستقبل میں مصنوعی اعضاء تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔