نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی
لندن :نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی،اطلاعات کےمطابق جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پریمیئر پہلے ہی اپریل سے نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔فلم کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر کے تھیٹر سامعین کے لیے‘ فلم کی ریلیز کو اب 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے ’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مداح اس تاخیر سے مایوس ہوں گے لیکن اب ہم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔‘کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا، کھیلوں، میوزک فیسٹیولز، اور مذہبی اجتماع سبھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
یاد رہے ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘، اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔اس فلم میں ڈینیل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کے کردار میں ایک نیا 007 متعارف کروایا جانا تھا اور پہلی مرتبہ یہ کردار ایک سیاہ فام خاتون کو دیا جانا تھا۔
اس سے قبل 2015 میں بانڈ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم، سپیکٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔